فری لانسر فاؤنڈیشن ریلیف کے بیس دن

اخبار

گذشتہ بیس دنوں میں فری لانسر ٹیم، فری لانسر قلم کار و قارئین اور کچھ دوسرے اصحاب خیر حضرات کی طرف سے فری لانسر فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ میں (نقد سمیت) 2,30,065 روپے آئے ہیں۔ جزاھم اللہ خیرا

اس‌ رقم سے ان بیس‌ دنوں میں ممبئی اور مضافات میں ٹوٹل 233 راشن کٹ تقسیم کیے جاچکے ہیں اور نو مختلف لوگوں کو نقد 16,600 روپے دیے گئے، اور ابھی سلسلہ جاری ہے۔ الحمد للہ

ابتدائی دس دنوں کی تفصیل پچھلی رپورٹ میں پیش کی جاچکی ہے۔

گذشتہ دس دنوں میں ابھی تک:
ممبرا میں مزید 97،
نالاسوپارہ میں 14،
کاشی میرا میں 9،
گوونڈی میں 5
اور دھاراوی میں 1 کٹ
کل ملاکر 126 کٹ پچھلے دس دنوں میں تقسیم کیے گئے۔


نقد:
نالا سوپارہ میں 900،
گوونڈی میں 2000،
واشی میں 1500،
ممبرا میں تین الگ الگ لوگوں کو 3000، 1500 اور 700
کل ملاکر 9,600 روپے دیے گئے۔

لاک ڈاؤن کب تک بڑھتا‌ رہے گا کچھ پتہ نہیں۔ وطن واپسی پر مجبور کچھ لوگ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں کچھ اسپتال اور کچھ قبرستان۔ بہت سارے لوگ ابھی راستے میں ہیں جن میں سے کچھ ٹرکوں میں ٹھنسے ہوئے ہیں، کچھ ٹیمپو میں لدے ہوئے، کچھ موٹر سائیکل اور سائیکلوں پر سوار اور کچھ تو پیدل ہی روتے دھوتے رستے کاٹ رہے ہیں۔ جس سے جہاں جو بن پڑے ایسے تمام لوگوں کو راحت پہنچائے کھلا پلادے۔ ان اللہ لایضیع اجر المحسنین
ہمارے درمیان بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بدحالی کے شکار ہیں۔ کام‌ بند ہونے کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہورہی ہے۔ یہ لوگ ہمارے پڑوسی، رشتے دار، دوست احباب بھی ہوسکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی خبرگیری کریں۔ اگر اللہ نے آپ کو اچھے حال میں رکھا ہے تو اللہ کا شکریہ ادا کریں، کسی ضرورت مند کی مدد کرسکتے ہیں تو ضرور کریں۔ اللہ نے جو دیا ہے اسے اللہ کے حکم اور رضا کے‌ مطابق خرچ‌ کریں، اللہ رب العالمین اور دے گا، اس طرح دے گا کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔
اللہ رب العزت ہم‌ سب کو دینے والا بنائے۔ آمین

آپ کے تبصرے

3000