لاک ڈاؤن 2020: عیدالفطر کے سنن وآداب

ابوحسان مدنی رمضانیات

گھر میں نماز عید کا طریقہ:
پہلی رکعت: تکبیر تحریمہ،دعاء ثناء، بغیر رفع یدین سات زائد تکبیریں، تلاوت قرآن(فاتحہ و سورہ اعلی یا ق یا کوئی اور یا بعض آیات)، رکوع، سجدتین۔
دوسری رکعت: تکبیر انتقال کے بعد بغیر رفع یدین پانچ زائد تکبیریں پھر تلاوت(فاتحہ و سورہ غاشیہ یا قمر یا کوئی اور یا بعض آیات)، رکوع، سجدتین، تشھد پھر تسلیمتین۔

بعض ملاحظات:
1۔ان زائد تکبیروں میں کمی بیشی ہوجائے یا یہ فوت ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں، نماز بالکل صحیح و درست ہوگی۔
2۔ پہلی رکعت کی زائد تکبیروں کی تعداد میں اختلاف ہے، بعض مع تکبیر تحریمہ کے سات (7) کے قائل ہیں، اور بعض تکبیر تحریمہ کے علاوہ سات (والأمر فيه واسع) البتہ ہمارے ماحول میں عام فتوی اور عمل تکبیر تحریمہ کے علاوہ سات پر ہے اس لیے اسی کو اختیار کرنا مناسب ہے تاکہ انتشار نہ ہو۔ (واللہ اعلم بالصواب)
3۔ان زائد تکبیرات میں رفع یدین پر بھی اختلاف ہے اور معاملہ میں وسعت ہے لیکن کسی صحیح و صریح دلیل سے ثابت نہیں اس لیے نہ کرنا بہتر ہے۔ (واللہ اعلم بالصواب)
4۔گھر میں نماز عید کے بعد خطبہ پر بھی اختلاف ہے۔(والأمر فيه واسع) لیکن اکثر علماء عرب و عجم کے فتاوے، رجحانات اور رائے یہی ہے کہ خطبہ نہ دیا جائے۔
5۔کسی بھی مرد ذات کی موجودگی میں عورت امامت نہیں کرسکتی۔
6۔عورت جب امامت کرے گی تو صف سے آگے نہیں بلکہ درمیان صف میں کھڑی ہوگی۔
7۔ نماز عید کے لیے نہ اذان مشروع ہے اور نہ اقامت۔
8۔ نماز عید سے قبل و بعد کوئی نفل و سنت ثابت نہیں۔
9۔ نماز عید کا وقت شروق شمس کے تقریبا بیس منٹ بعد سے زوال سورج تک ہوتا ہے۔
10۔ خطبہ عید ایک ہے، نماز عید کے بعد ہے، اور اس کے لیے منبر مشروع نہیں نیز منفرد کے لیے خطبہ عید نہیں۔

سنن وآداب
1۔عید کا چاند دیکھنے کا اہتمام اور اس سے متعلق دعا۔
2۔عید کا چاند دیکھنے کے بعد نماز عید تک تکبیرات کا اہتمام (اللہ أكبر، الله أكبر، لا إله إلا الله، والله أكبر، الله أكبر، ولله الحمد اور دیگر الفاظ تکبیر)
3۔ نماز عید سے قبل اناج و غلہ کی صورت میں صدقہ فطر کی ادائیگی، خیال رہے نقدی دینا جائز نہیں۔
4۔غسل کرنا۔
5۔ عمدہ لباس زیب تن کرنا۔
6۔خوشبو، تیل اور مسواک کا استعمال۔
7۔ نماز عید سے قبل طاق کھجور یا کوئی میٹھی چیز کھانا۔
8۔عید کے روز ملاقات پر تقبل اللہ منا ومنک کے الفاظ سے دعاو مبارک باد دینا صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے۔
الہ العالمین ہمارے صیام و قیام، صدقات و خیرات و دیگر نیکیوں کو قبول فرمائے۔ بعد رمضان بھی ان اعمال پر ثابت رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

آپ کے تبصرے

3000