کب لوٹ کے آؤگے میرے بھائی وطن کو
لوٹ آؤ نا، گلزار کرو اپنے چمن کو
سونے ہیں تمھارے بنا دیوار و دریچے
آجاؤ کہ لوٹ آئے خوشی اپنے بھون کو
مدت ہوئی محفل نہ سجی سنگ تمھارے
آجاؤ، بہاراں کرو تم اپنی بہن کو
ماں باپ بھی نالاں ہیں جدائی سے تمھاری
آجاؤ کہ مل جائے سکوں ان کے نَیَنْ کو
تم کو نا بہت یاد کیا کرتے ہیں بچے
جو اپنی شرارت سے مٹاتے ہیں تھکن کو
ہم سب کی دعا ہے یہ سدا شاد رہو تم
محسوس نہ کرنا کبھی تم دل میں چبھن کو
اے زلف! تو ان کے لیے مصروف دعا رہ
لوٹا دے الہی تو حفاظت سے وطن کو
آپ کے تبصرے