آپ کا مشورہ ہے، اچھا ہے
پیار کا راستہ ہے، اچھا ہے
شاعری وجہ بود و باش نہیں
شاعری مشغلہ ہے، اچھا ہے
وہ مرا ہے اسے برا نہ کہو
جو بھی اچھا برا ہے، اچھا ہے
وہ بھی چپ ہے خموش میں بھی ہوں
کوئی تو رابطہ ہے، اچھا ہے
میری چاہت سے اس کی نفرت تک
درد کا سلسلہ ہے، اچھا ہے
ترک الفت کوئی خیار نہیں
ہاں اگر فیصلہ ہے، اچھا ہے
آپ کے تبصرے