سنو اب کورونا کا پہرہ بہت ہے

عالم فیضی شعروسخن

سنو اب کورونا کا پہرہ بہت ہے

بچو اس بلا سے کہ خدشہ بہت ہے


وبا اب تباہی مچانے لگی ہے

سنا ہے کہ لوگوں کو نزلہ بہت ہے


لگے ہیں لگاتار جو خدمتوں میں

انہی پر مسلسل یہ حملہ بہت ہے


پریشاں بہت ہیں سبھی اس وبا میں

اجل پر ابھی اس کا قبضہ بہت ہے


دعائیں کرو کرلو راضی خدا کو

ابھی وقت ہے اور وقفہ بہت ہے


نہ گھومو پھرو ان دنوں خوب عالم

سنا ہے ہواؤں سے خطرہ بہت ہے

آپ کے تبصرے

3000