دلوں پر مسلط عداوت بہت ہے

عالم فیضی شعروسخن

دلوں پر مسلط عداوت بہت ہے

خلوص و وفا کی ضرورت بہت ہے


نہ ضائع کرو خیر کا کوئی موقع

کہ اس کام میں دوست لذت بہت ہے


قسم کھا کے رب نے یہ فرما دیا ہے

کلام خدا میں صداقت بہت ہے


کرو ان دنوں تم مناجات رب سے

یہ موقع ملا جو غنیمت بہت ہے


وبا یہ بلا ہے کھلونا نہیں ہے

معاصی میں بے شک مصیبت بہت ہے


کرو مغفرت کی طلب اپنے رب سے

کہ اس کی نگاہوں میں رحمت بہت ہے


سمجھ لو فقط یہ نصیحت ہے عالم

بتا دو ہمیں بھی بصیرت بہت ہے

1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
محمد وسیم ریتھوی

ماشاءاللہ