ادب آداب کی آنکھوں کا ستارہ معنی
لفظ کے سامنے کیوں ہارا ہمارا معنی؟
جیسے تیسے یہ عبارت تو پڑھادی تم نے
ہم نہ سمجھے ہمیں سمجھاؤ تو سارا معنی
سارے لفظوں کو ادیبوں نے بنایا دلہن
اور بے چارہ ہمارا یہ کنوارہ معنی
خود کو لفظوں کی غلامی سے بچایا ہم نے
مدعا پیش نظر رکھا نکھارا معنی
پر سکوں نیند کی آغوش میں سویا جب وہ
پیکر خواب میں چپکے سے اتارا معنی
رکن سارے مری وحشت کے تماشائی تھے
بس مرے ساتھ یہی آیا بے چارہ معنی
کتنی مشکل سے ملا ہے یہ تمھیں کیا معلوم
چومنے دو مجھے اک بار خدارا معنی
رات بھر ہم نے جلایا ہے تخیل کا چراغ
پھر اسی لو سے بڑی دیر سنوارا معنی
شاعری یوں تو مزین تھی حسن لفظوں سے
اور بھٹکتا رہا اشعار میں پیارا معنی
بہت عمدہ غزل ہوئی ہے جناب!