میرے دل کو توڑ کے تم جا سکتے نَیں
ایسے تو منہ موڑ کے تم جا سکتے نَیں
اس دنیا کو چھوڑ کے میں جا سکتا ہوں
لیکن مجھ کو چھوڑ کے تم جا سکتے نَیں
دل کو میرے ٹکڑے ٹکڑے کر کے یوں
اک سوری سے جوڑ کے تم جا سکتے نَیں
“میری قسمت میں بس تم ہو” سنتے ہی
پیشانی کو پھوڑ کے تم جا سکتے نَیں
شادی تم کو یار! مبارک ہو لیکن
بِن میرے گٹھ جوڑ کے تم جا سکتے نَیں
عشق جگا کر عشق سے توبہ کرتے ہو
کاشف کو جھنجھوڑ کے تم جاسکتے نَیں
آپ کے تبصرے