استاذ گرامی ماسٹر محمد اکبر رحمہ اللہ

صلاح الدین مقبول احمد مدنی شعروسخن

استاذ گرامی ماسٹر محمد اکبر رحمہ اللہ
(استاذ جامعہ سلفیہ بنارس)


لباس و وضع و قطع و خوش مزاجی ، نیک آدابی

ہر اک انداز سے ظاہر تھی ان کی شان نوّابی


انھی کے دم سے انگلش میں ہوئی اپنی سند عالی

رہی حاصل انھیں جو ’ناظم اعلی‘کی استادی


شرافت، خوش کلامی، خوش لباسی، سادگی ایسی

بڑی مشکل سے ہو سکتی تھی تفریق غم و شادی


جو ہم طلبہ نے جا کے ان کا ذاتی ’میوزیم‘دیکھا

عیاں تھا اس سے نوّابی کا ذوق و شوق نایابی


کہاں اِس دور میں اب ایسے استادوں کی بستی ہے

جہاں علم و ہنر کے ساتھ ہو، نیکوں کی آبادی


کہاں اب ایسے طلبہ، ہوں جو فکر و فن کے شیدائی

ہو ذوق علم و فن جن میں ہو جن میں شوق و بے تابی


زمانہ اپنا مصلحؔ لد گیا پر نسلِ آئندہ

الٰہا! دے اصولوں پر اسے جینے کی آزادی

مصلحؔ نوشہروی
۲۳؍۲؍۲۰۲۱ء

آپ کے تبصرے

3000