دی فری لانسرٹیم کو یہ اعلان کرتے ہوئے بے پناہ مسرت کا احساس ہو رہا ہے کہ ہر مہینہ دی فری لانسر ویب پورٹل پر شائع ہونے والے مضامین میں سے ایسے 5 مضامین کو معاوضہ کے لیے منتخب کیا جائے گا جن کے ناظرین/قارئین کی تعداد پورٹل کے مطابق بالترتیب سب سے زیادہ ہوگی۔ معاوضہ کی تفصیل درج ذیل ہے:
پہلا معاوضہ 1000 روپیہ
دوسرا معاوضہ 800 روپیہ
تیسرا معاوضہ 600 روپیہ
چوتھا معاوضہ 400 روپیہ
پانچواں معاوضہ 200 روپیہ
♦ قلم کاروں سے گزارش ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مکمل تحریر شیئر نہ کرکے صرف اس کا لنک مع مختصر نوٹ شیئر کریں۔
♦ پانچوں مضامین پانچ الگ الگ قلم کاروں کے ہوں گے۔
♦ معاوضہ کا اعلان متعلقہ مہینے کے تمام مضامین کے تیس دن مکمل ہونے کے بعد اگلے مہینہ کی دس تاریخ تک دی فری لانسر ویب پورٹل پر کیا جائے گا اور سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا جائے گا۔ ان معاوضوں کا آغاز دسمبر 2018 سے کیا جا رہا ہے!
شرائط و ضوابط برائے مضامین
ذیل کے سطور میں کچھ شرائط و ضوابط درج کئے جارہے ہیں۔معزز قلم کاروں سے گزارش ہے کہ وہ ان امور کا خاص طور پر خیال رکھیں گے:
♦ فری لانسر صرف انھیں مضامین کو شائع کرتا ہے جو پہلے کسی دوسرے آن لائن سائٹ، بلاگ، اخبار، یا فیس بک وغیرہ میں شائع نہ ہوئے ہوں اور نہ ہی کسی دوسری جگہ اشاعت کے لئے بھیجے گئے ہوں.
♦ فری لانسر میں اشاعت کے بعد ہی کسی اور جگہ شائع کرنے کی اجازت ہوتی ہے.
♦ مضامین ارسال کرتے وقت مضمون کے غیر مطبوعہ ہونے کی تحریری تصدیق ضرور کریں۔
♦ مضمون نگار حوالوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں، بلا حوالہ کوئی بات درج نہ کریں۔
♦ مضمون معیاری ہونا چاہیے۔
♦ مضمون کے ساتھ مضمون نگار ایک عدد تصویر اور تعارفی خاکہ ضرور منسلک کریں:
نوٹ: تعارفی خاکہ کچھ ایسا ہو:
نام:
قلمی نام:
پیدائش (تاریخ و مقام):
تعلیم:
مصروفیات:
معروف قلمی خدمات (مقالات و کتب):
پسندیدہ قلم کار:
پسندیدہ کتابیں:
رہائش:
رابطہ:
*خاتون مضمون نگاران تصویر بھیجنے کی لازمی شرط سے مستثنی ہیں۔
———
دی فری لانسر سے جڑیں:
ویب پورٹل:
www.thefreelancer.co.in
وہاٹس ایپ نمبر:
919559459550+
فیس بک صفحہ:
https://www.facebook.com/freelancermumbai
ای میل آئی ڈی:
thefreelancermumbai@gmail.com
——–
جزاکم الله أحسن الجزاء
والسلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ماشاء اللہ بہت اچھی شروعات ہے
ویوز کی بنیاد پر مضمون کے معیاری اور غیر معیاری ہونے کا فیصلہ ہی غیر معیاری لگتا ہے کیونکہ ہر قلمکار سوشل میڈیا پر مخصوص لابی کا حامل نہیں ہے
اور آپ اسے معاوضہ کے بجائے انعام کہیں تو مناسب ہوگا کیونکہ محنت اور غور وفکر کی بنیاد پر تو ہر قلم کار معاوضے کا مستحق ہے
پہل قابل قدر ہے اللہ تعالی پورٹل کو مزید قبولیت عطا فرمائے۔
ما شاء اللہ بہت ہی بہترین اقدام… 🌹🌹🌹
اللہ اس عمل کو آوروں کے لیے قابل تقلید بنائے آمین
ماشاءاللہ ۔۔۔اللہ قبول فرمائے
ماشاءاللہ بہترین پہل۔
جب کاپی پیسٹ کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں آپ تو کاپی پیسٹ کا آپشن کیوں دیا ہے