جنوری 2019 کے معاوضے پر بیلن کی چھاپ

ابوالمیزان منظرنما

جنوری 2019 کے اس نتیجے میں ایک خاص بات یہ ہے کہ بیلن بلرامپوری صاحب کی نظم “جب میں اک پردہ نشیں سے لڑ گیا” سب سے زیادہ پڑھی یا دیکھی جانے والی تحریروں میں چوتھے نمبر پر ہے- پردہ نشیں سے لڑنے کی روداد میں دلچسپی انھیں بھی ہوتی ہیں جن کے کل پرزے ڈھیلے ہوچکے ہوں۔ مگر ایک وجہ اور بھی ہے، اس‌ صنف ادب میں بیلن کی توانا آواز۔ شاید بیلن ہڈیوں پر پڑا ہو تبھی زخم بھرتا نظر نہیں آتا۔ میری دلی تمنا ہے بیلن بلرامپوری صاحب اپنی مزاحیہ شاعری بڑی سنجیدگی کے ساتھ کرتے رہیں، بیلن کی چوٹ رائیگاں نہیں جائے گی رنگ بڑا گہرا آئے گا ان شاء اللہ۔

جنوری 2019 میں معاوضے کے مستحق قلم کار احباب کے ناموں کا‌ اعلان کرتے ہوئے شرائط میں ایک نئی شق کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ آئندہ انہی مضامین کو معاوضے کے لیے منتخب کیا جائے گا جن کے ویوز کی تعداد آٹھ سو سے اوپر ہوگی ۔ اس سے محنت بڑھے گی، معیار بھی ذرا اور بلند ہوگا ساتھ ہی مزاج زمانہ کا انڈکیٹر بھی بولڈ ہوجائے گا۔

ویوز کی بنیاد پر جو مضامین فری لانسر کی طرف سے معاوضے کے مستحق قرار دیے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں:

پہلا معاوضہ 1000 روپیہ
رفیق احمد رئیس سلفی
————-
دوسرا معاوضہ 800 روپیہ
کاشف شکیل
——–
تیسرا معاوضہ 600 روپیہ
بیلن بلرامپوری
———-
چوتھا معاوضہ 400 روپیہ
راشد حسن مبارکپوری
———-
پانچواں معاوضہ 200 روپیہ
خبیب حسن مبارکپوری
———–

4
آپ کے تبصرے

3000
3 Comment threads
1 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
4 Comment authors
newest oldest most voted
ارشاد احمد

ماشاء اللہ
خوش آئند قدم ہے گرچہ کم ہے

احمد بن نذر

اوروں کو تو یہ توفیق بھی نہیں

عامر انصاری ممبرا

ماشاءاللہ
خوش آئند اور لائق تقلید اقدام ۔
کامیاب قلم کاروں کو مبارکبادیاں ۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹

اللہ تعالیٰ ٹیم اور ممبران کو سلامت رکھیں ، ان کے حوصلوں کو بلند کریں ۔

البتہ انعام کے اور کچھ بھی معیارات متعین کرنے چاہئے ۔

ریاض الدین شاہد

لائق تحسین قدم