سعودیہ اور عالم عرب پہ ہمارے لفظوں کے تازیانے

عزیر احمد

کچھ لوگ واقعی واقعی بہت بڑے ٹھرکی ہوتے ہیں، جملوں کو توڑ مروڑ کے پیش کرنا ایک تو ان کی سب سے بڑی خصوصیت ہے، دوسری بات ان کو اپنے ملک سے زیادہ دوسرے ملک کی چنتا ہوتی ہے، شاید جب تک لیبیا کی طرح اسے بھی تباہ نہ کرادیں، چین سے نہ بیٹھیں.

خیر عرض یہ ہے کہ محمد بن سلمان نے یہ جملہ کہا ہی نہیں تھا، جو آپ نے کہا ہے، اخباروں نے جو لکھا وہ واشنگٹن پوسٹ کو Quote کرتے ہوئے لکھا ہے جس کی حقیقت کیا ہے ایک لنک دے رہا ہوں، دل تھام کے پڑھ لیجئے گا.

Debunked: West demanded spread of Wahabism said Crown Prince 

دوسری بات، محمد بن سلمان کی جو بات اخباروں نے اپنی سرخی بنائی وہ کچھ اس طرح تھی کہ “مغرب کے ایماء پہ وہابی ازم کو پھیلایا گیا”، اب جناب والا ٹھرکی صاحب نے اس جملے کو اس طرح لیا کہ وہابیت مغرب کی پیداوار ہے، پہلے تو یہ جملہ شہزادے نے کہی نہیں، جیسا کہ اوپر کی لنک سے ظاہر ہے، لیکن اگر کہا بھی ہو تو اس کا پورا انٹرویو پھر سے پڑھیے، اور کس سینس میں کہا ہے اس کو بھی پڑھیے، اگر کچھ سمجھ میں آئے تو ٹھیک ہے، اور نہ آئے تو پھر کیا ہے، نکالتے رہیے بھڑاس.

شہزادے نے کبھی نہیں کہا ہے کہ وہابیت مغرب کی پیداوار ہے، اور جو واشنگنٹن پوسٹ وغیرہ نے پیش کیا ہے اس میں بھی نہیں کہا گیا ہے کہ وہابیت مغرب کی پیداوار ہے، بلکہ یہ لکھا گیا ہے کہ وہابیت کو مغرب کے ایماء پہ پھیلایا گیا ہے، پھیلانا اور پیداوار قرار دینا دو الگ الگ چیزیں ہیں، اور دونوں کو ایک قرار دینا حد درجہ جہالت ہے، اور پھیلانے کا ریزن بھی شہزادے نے بتایا ہے کہ مغرب اسلامی ممالک میں سوویت یونین کے انکروچمنٹ سے ڈر رہا تھا، اس کے کمیونزم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس کے کیپٹلزم کے لئے خطرے کی گھنٹی تھی، اس لیے مغرب نے سعودیہ کو اپنے افکار و نظریات پھیلانے کے لیے فری ہینڈ دے دیا، اور اسی کا اعتراف ایک کتاب Jihad and International Security میں بھی کیا گیا ہے کہ سعودیہ نے یوروپین ممالک میں مساجد و اسلامک و سینٹرز پہ بے اتھاہ پیسہ خرچ کیا ہے، اور یہ ممکن نہیں تھا اگر مغربی ممالک نہ چاہتے، خود امریکہ میں سعودیہ نے سوفٹ پاور کس طریقے سے استعمال کیا ہے وہ واقعی قابل دید و قابل تعریف ہے.

مزید یہ کہ اسرائیل کے تعلق سے جو خبر گردش کر رہی ہے، اس کی بھی سرخی حقیقت نہیں ہے، شاہزادے نے کیا کہا ہے، لیجیے اسے پڑھ لیجیے.
ایک معقد سوال کے جواب میں بن سلمان نے کہا:

“محمد بن سلمان: أعتقد عمومًا أن كل شعب، في أي مكان، له الحق في العيش في بلده المسالم. أعتقد أن الفلسطينيين والإسرائيليين لهم الحق في امتلاك أرضهم الخاصة. لكن يجب أن يكون لدينا اتفاق سلام عادل ومُنصف لضمان الاستقرار للجميع ولإقامة علاقات طبيعية بين الشعوب.”

“میں اس بات کا اعتقاد رکھتا ہوں کہ فلسطینی اور اسرائیلی دونوں کو اپنی خاص زمینوں کی ملکیت کا حق ہے، لیکن اس کے لیے واجب اور ضروری ہے کہ ہمارے پاس عادلانہ و منصفانہ ایگریمنٹ ہو جو تمام لوگوں کے استقرار کا ضامن ہوسکے، تاکہ مختلف قوموں کے درمیان طبعی تعلقات قائم ہوسکیں”

اس میں غلط کیا ہے، عربوں کو پتہ ہے کہ اسرائیل کو بے دخل کرنا آسان نہیں ہے، ایسے ہی جیسے کہ کشمیر سے بھارت کو بے دخل کرنا ممکن نہیں ہے، کیونکہ عرب اس پوزیشن میں بالکل نہیں ہیں کہ اسرائیلیوں سے دو بدو جنگ کر سکیں، اس کا حل صرف اور صرف مہلت ہے جو کہ بات چیت اور Peaceful Settlement کے ذریعہ ہی ممکن ہے.

ان تمام جسٹیفکیشن کے باوجود بھی میرا محمد بن سلمان سے متفق ہونا ضروری نہیں، میں نے یہ سب باتیں اس وجہ سے لکھ دیں کہ تصویر کا دوسرا رخ بھی لوگوں کے سامنے آنا ضروری ہے، ایسا نہ ہو کہ صرف ایک ہی قسم کی باتیں سن سن کے ان کے غلط ہونے کا گمان یقین میں بدل جائے.

آخری بات، بر صغیر کے لوگوں کو سعودیہ سے زیادہ اپنے ملک پہ دھیان دینے کی ضرورت ہے، سعودیہ کے ساتھ جو ہونا ہے، وہ ہوکر رہے گا، اس کے ذمہ دار وہاں کے افراد، وہاں کے ارکان اور وہیں کی حکومت ہوگی، لیکن برصغیر کے مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کے ذمہ دار ہم ہیں، کشمیریوں کے ساتھ اتنے دن سے ظلم ہو رہا ہے مگر ہماری اتنی بھی مجال نہیں ہے کہ ہم اس پہ خامہ فرسائی کرسکیں، صرف اسی ڈر کی وجہ سے کہ مبادا کہیں ہم پہ حکومت کی گاج نہ گر جائے، لیکن سعودیہ اور عالم عرب پہ ہمارے لفظوں کے تازیانے ہمیشہ برستے رہتے ہیں، کیونکہ ہمیں اپنی بزدلی چھپانے کے لیے کوئی چیز چاہیے جسے ہم متہم کر سکیں، اور جس پہ اپنے دل کی بھڑاس نکال سکیں.

(نوٹ. Tribune نے وہابی ازم کے پھیلاؤ کے تعلق سے جو سرخی لگائی تھی وہ کچھ یوں تھی.
Wahhabism was spread at behest of West during Cold War: Mohammed bin Salman
اور اس کا لنک یہ ہے
https://tribune.com.pk/story/ 1672777/3-wahhabism- spread-behest-west-cold- war-mohammed-bin-salman/”
لیکن بھلا ہو تحریکیوں کا کہ اس کا ترجمہ انھوں نے کچھ یوں کیا کہ محمد بن سلمان نے کہا ہے وہابی ازم مغرب کی پیداوار ہے)

1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
زید احمد

ماشاءاللہ بہت خوب اچھا تجزیہ