فری لانسر فاؤنڈیشن

ابوالمیزان منظرنما

فری لانسر فاؤنڈیشن
ذہن و فکر کی ضرورتوں کی تکمیل میں مصروف فری لانسر نے کورونا وائرس کے سبب گذشتہ ایک مہینے سے جاری لاک ڈاؤن میں انسان کی ایک بنیادی ضرورت غذا میں کمی کا مشاہدہ بھی کیا ہے اور حتی المقدور انفرادی تعاون بھی۔ رمضان المبارک کا مہینہ آچکا ہے، عبادتوں میں من لگارہے اس کے لیے تن کا فٹ رہنا ضروری ہے۔ ہمارے بیچ کچھ ضرورت مند ایسے ہیں جو بآسانی کسی سے مدد کے لیے کہہ نہیں پاتے، جہاں خیرات بٹتی ہے وہاں لائن نہیں لگاسکتے اور نہ ہی ضروریات کی چیزوں کے ساتھ فوٹو کھینچوانے کی ہمت رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں تک ہم اپنی سپلائی چین کنیکٹوٹی کی مدد سے پہنچتے ہیں۔ البتہ ایسے ضرورت مند ہم سے ڈائریکٹ رابطہ بھی کرسکتے ہیں، ان کی عزت نفس کا احترام کیا جائے گا اور شناخت پوشیدہ رکھی جائے گی۔ ان شاءاللہ
ہمارے ٹیم ممبر اس وقت ممبئی اور مضافات میں کرلا، گھاٹکوپر، ممبرا، میرا روڈ اور بھیونڈی میں موجود‌ ہیں۔ دوسری جگہوں پر ریلیف کی یہ سہولت ابھی دستیاب نہیں ہے۔

اس مشن میں آپ تعاون بھی کرسکتے ہیں اور ہماری سپلائی چین کنیکٹوٹی کا حصہ بھی بن سکتے ہیں:


Paytm
GooglePay
PhonePe
9559459550


Current A/c.: The Freelancer
Account Number: 000112100110366
IFSC: BCBM0000002
Bank Name: Bharat Co-Operative Bank (MUMBAI) Limited
Branch: Fort


آپ کے تبصرے

3000