آندھیاں بغض وعداوت کی چلانے والے

خمار دہلوی شعروسخن

آندھیاں بغض وعداوت کی چلانے والے

گُل نہ کر پائے دیے میرے گھرانے والے


لامکانی کی اذیّت میں بسر کرتے ہیں

اونچی اونچی یہ عمارات بنانے والے


میں بچا ہوں تو نشانے سے بچا ہوں کیسے

محوِ حیرت ہیں سبھی تیر چلانے والے


دل اگر دل سے ملائیں تو کوئی بات بنے

رسم دنیا کے لیے ہاتھ ملانے والے


گھر میں رہتا ہے کوئی خوف کا سایہ، جب تک

لوٹ کے آتے نہیں کام پہ جانے والے


کیوں پشیماں نہیں ایوان سیاست جبکہ

خودکشی کرنے لگے فصل اگانے والے


گو کہ یہ علم رہا پھر بھی شجرکاری کی

چھاؤں میں رہتے نہیں پیڑ لگانے والے

1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
پنڈت پریم بریلوی

واہ واہ بہت ہی عمدہ غزل استادِ محترم 🙏