زمانہ گوش بر آواز ہے ولی چپ ہے

ڈاکٹر شمس کمال انجم شعروسخن

(پروفیسر ولی اختر ندوی کی وفات حسرت آیات پر)

زمانہ گوش بر آواز ہے ولیؔ چپ ہے

رگوں میں دوڑ رہی تھی جو زندگی چپ ہے


سراپا تقوی و عزم و عمل تھی اس کی ذات

رواں تھی نبضِ عمل میں جو سادگی چپ ہے


بہت ہی ناز تھا جس پر تجھے زبانِ عرب!

وہ علم وفضل کا پیکر وہ آگہی چپ ہے


زباں عرب کی تھی بھارت میں ضوفشاں جس سے

وہ نور بجھ گیا دیکھو! وہ روشنی چپ ہے


جو ناخدائے زبانِ عرب تھا دہلی میں

وہ جس کے پیچھے تھا اک کارواں، وہی چپ ہے


یہ اپنے اپنے مقدر کی بات ہے یارو

وہ دیکھو بول رہا ہے کوئی ، کوئی چپ ہے


کہاں سے لائیں گے آبِ زُلال تشنہ بہ لب

خموش علم کا دریا ہے تشنگی چپ ہے


نفاق وکینہ وبغض وحسد سے پاک تھا جو

خلوصِ قول وعمل کی وہ چاشنی چپ ہے


زبانِ دل سے جو کرتا تھا گفتگو ، اس کے

سخن کی تازگی اور لب کی نازکی چپ ہے


سروں پہ آج وہ ٹوٹا ہمارے کوہ الم

غموں کی دھوپ برستی ہے اور خوشی چپ ہے


سراپا درد ہے ہر شخص اس کی رحلت سے

سخن خموش ، زباں گنگ ، آدمی چپ ہے


الٰہی اخترِ ندوی کا ہر عمل ہو قبول

اب اس کا دفترِ اعمال دنیوی چپ ہے


میں آج شمسؔ لکھوں کیسے منقبت اس کی

قلم ہے سکتے میں میرا ، زباں مری چپ ہے

10
آپ کے تبصرے

3000
9 Comment threads
1 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
9 Comment authors
newest oldest most voted
عبدالمتين

بہت خوبصورت منظوم خراج عقيدت ڈاکٹر صاحب. بارك الله فيكم، ورحم البروفسور ولي أختر الندوي وأسكنه فسيح جناته.آمين يا رب العالمين.

حسیب الرحمن

پچھلی 25 سالہ شفقت یاد آتی ہے تو دل پھٹنے لگتا ہے، آپ کی نظم نے اشکبار کر دیا، بہت عمدہ شمس بھائی۔۔واقعی وہ مرد خدا ایسا ہی تھا

Meraj Taimy

جزاكم الله خيرا ورحم فقيدنا الغالي وجمعنا به في الفردوس الأعلى

Dr. Abdul Hafeez

رنگ و خوشبو کے حسن و خوبی کے
تم سے تھے جتنے استعارے تھے​

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی
تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی

سر، آپ نے بہترین خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سر یہ آپ کے کمالات ہیں جن میں ہر ایک کے دلی جذبات و احساسات پنہاں ہیں۔ اللہ مرحوم کے نیک اعمال کو قبول فرمائے اور اعزاء و أقرباء کو صحت و تندرستی اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Jameel akhtar

Jazakallahu khaira,ap sb se dua ki darkhast hai

Jameel akhtar

Aj hum ek nek seerat bhai se mahroom ho dil moh leya ap k khataj ne,ap sb se dua ki darkhast hai.gaye,

محمد عمران صادق

اللہ ڈاکٹر صاحب کے حسنات کو قبول فرمائے ،ان کی سیئات کو در گذر فرماۂے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے

ذوالفقار نقوی

السلام علیکم
ماشاء اللہ بہت عمدہ خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

عبد الحکیم

واقعی آپ نے ان کے ہر ہر گوشے کی ترجمانی کر واقعی وہ مرد خدا ایسا ہی تھا

Suhaib Ahmad

بہت عمدہ خراج عقیدت پیش کیا اللہ آپ کے قلم میں مزید توانائی دے. اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے