ہماری روش کو برا جانتے ہیں

محمد محمود عالم شعروسخن

ہماری روش کو برا جانتے ہیں

محبت کو یعنی خطا جانتے ہیں


بغاوت میں شامل ہے حق مانگنا بھی

بغاوت کی کیا ہے سزا جانتے ہیں


حقیقت سے میری وہ انجان ہی تھے

مگر ضد میں آکر کہا جانتے ہیں


زمانہ نیا ہے ہیں ہشیار بچے

وہ خود اپنا اچھا برا جانتے ہیں


خوشی بانٹنے سے خوشی ہی ملے گی

نہیں بات چھوٹی سی کیا جانتے ہیں


وہ اندھے ہیں ساون کے مانو نہ مانو

ہر اک رنگ کو جو ہرا جانتے ہیں


ہے افسوس محمود مخلوق کو ہم

مددگار مشکل کشا جانتے ہیں

آپ کے تبصرے

3000