حافظ صلاح الدین یوسفؒ:ایک نظر میں

عبدالرحیم عبدالکریم رحمانی مدنی سوانح

برادرم ابوالمیزان کی طرف سے ہدیہ کی گئی کتاب ’حافظ صلاح الدین یوسفؒ:حیات و خدمات‘ (ناشر صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی ) کا مطالعہ کرتے ہوئے خیال آیاکیوں نہ اس میں موجود حافظ صاحب کے حالات زندگی کو سن عیسوی کے حساب سے ایک مضمون میں جمع کردیا جائے تاکہ قارئین ان کے مختصر حالات زندگی سے واقف ہو سکیں ۔
درج ذیل معلومات کی ترتیب اس طرح ہے: سن عیسوی، حالات زندگی اور صفحہ نمبر
۱۹۴۵:پیدائش ، جے پور راجستھان ، انڈیا(۱۳۹)
۱۹۴۹: پاکستان کی طرف ہجرت(۱۳۹)
۱۹۶۴: دار العلوم تقویۃ الاسلام سے سند فراغت (۱۴۱)
۱۹۶۵:آخری تعلیمی سال کے تین اہم مقالے:
(۱)میں بھی حاضر تھا وہاں ضبط سخن نہ کرسکا
(۲)پاکستانی صحافت : جوپیرہن اس کا ہے وہ مذہب کا کفن ہے
(۳)خوگر حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے(۱۴۱)

حافظ نے ہفتہ روزہ الاعتصام میں۲۴/ دسمبر سے۱۰/ جنوری تک۲۰ قسطوں میں”خلافت و ملوکیت“ کا رد لکھا۔(۱۴۲)
۱۹۷۰:’خلافت و ملوکیت ،تاریخی و شرعی حیثیت‘ شائع ہوئی ۔(۲۳۲)
۱۹۷۳:حافظ صاحب ’ہفت روزہ الاعتصام‘ کے دو مرتبہ مدیر بنے۔
(۱)۵/جنوری۱۹۷۳ تا۲۱/ مارچ۱۹۸۶(۱۳ سال)
(۲)۶/جنوری۱۹۸۹تا۲۴/جون۱۹۹۴ (تقریبا ساڑھے پانچ سال)۔(۴۴۷)
۱۹۷۶:۔۱۰/اپریل، آپ کی شادی ہوئی جب آپ کی عمر۳۰ سال تھی ۔(۱۴۸)
’اہل حدیث اور اہل تقلید‘یہ کتاب پہلے تنقیدی جواب کی شکل میں’ہفت روزہ الاعتصام لاہور‘۱۹۷۳ اور۱۹۷۴ کے شماروں میں۱۶ قسطوں میں شائع ہوا ، پھر ۱۹۷۶ میں اسے کتابی شکل دی گئی ۔(۳۴۸)
۱۹۷۹:’خلافت و ملوکیت ۔۔۔۔۔‘ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوا ۔(۲۳۲)
۱۹۸۰:دار الدعوۃ السلفیہ ، لاہور میں’تنقیح الرواۃ شرح مشکاۃ‘ کی جلد سوم کے مخطوطے پر علامہ عطاء اللہ حنیف بھوجیانی کے زیر نگرانی کام کرنا۔(۴۲)
۱۹۸۲: صوبائی سیرت کانفرنس ، لاہور(۱۴۵)
۱۹۸۳:ہمدرد سیرت کانفرنس ، کراچی(۱۴۵)
’اسلامی خلفاء و ملوک اور تاریخ اسلام سے متعلق چند غلط فہمیوں کا ازالہ‘ناشر دار الدعوۃ السلفیہ ، لاہور(۳۵۸)
شیخ صبحی بدر ی عراقی ، ارشاد الحق اثری ، حافظ ثناء اللہ زاہدی اور شیخ عزیز شمس مکہ کے ہمراہ لاہور کے مختلف شہروں اور اداروں کا دورہ ۔(۴۳)
۱۹۸۶: آل پاکستان علماء کنونشن ، بسلسلہ شریعت بل ، لاہور(۱۴۵)
’قبر پرستی ایک حقیقت پسندانہ جائزہ‘ ناشر دار الدعوۃ السلفیہ ، لاہور(۳۵۷)
’تحریک جہاد ، جماعت اہل حدیث اور علمائے احناف‘ ضیاء اللہ کھوکھر صاحب کے زیر اہتمام شائع ہوئی۔(۳۸۳)
۱۹۸۸:تحفظ حرمین کانفرنس ، لندن برطانیہ(۱۴۵)
عالمی دعوت کانفرنس ، برمنگھم برطانیہ(۱۴۵)
دھرم پورہ ، مدنی روڈ لاہور کی جامع مسجد میں بعد نماز فجردرس قرآن اور بعد نماز عشاء درس حدیث اور مستقل خطبہ جمعہ دیتے رہے۔(۱۴۳)
۱۹۸۹:حافظ صاحب دوبارہ ہفت روزہ الاعتصام کے مدیر بنے۔(۴۴۷)
۱۹۹۲:۔۲۷/جولائی کو خطیب الاسلام مولانا عبدالرؤف جھنڈا نگری کی طرف سے’خلافت و ملوکیت ۔۔۔‘ پر حافظ صاحب کو مبارکبادی اور تعریفی کلمات کا خط ۔(۸۳)
۱۹۹۳:پہلی مرتبہ عمرہ کی سعادت ملی۔(۷۴)
رابطہ عالم اسلامی (مکہ مکرمہ) کی طرف سے حج کی سعادت ملی۔
لاہور میں’مکتبہ دار السلام‘کی شاخ کا افتتاح ہوا۔
حافظ صاحب۱۹۹۳ سے۲۰۱۵ پورے ۲۲ سال تک ’دار السلام‘کے شعبہ تحقیق و تالیف و ترجمہ کے مدیر رہے۔(۱۴۳)
دعوت کانفرنس ، اسلام آباد(۱۴۵)
۱۹۹۴:قرآن کریم کے ترجمہ پر مختصر حواشی کے لیے مکتبہ دار السلام ریاض گئے ۔وہاں کچھ ماہ رہ کر پاکستان لوٹ آئے اور اس کام کو۱۶-۱۷ مہینوں ہی میں مکمل کردیا۔(۷۵)
دوسری مرتبہ حج و عمرہ کی سعادت ملی۔(۷۶)
۱۹۹۵:’تفسیر احسن البیان‘ کا پہلا ایڈیشن مکتبہ دار السلام ریاض سے شائع ہوا ۔(۱۷۱)
۱۹۹۷:’دلیل الطالبین‘(اردو ترجمہ و فوائد ریاض الصالحین) ناشر مکتبہ دار السلام(۲۴۰)
۱۹۹۸:ماہانہ محدث، لاہور کی ایک سال ادارت فرمائی ۔(۱۴۳)
بین الاقوامی امام ابوحنیفہ کانفرنس ، اسلام آباد(۱۴۵)
۱۹۹۹:’مفرور لڑکیوں کا نکاح اور ہماری عدالتیں‘ ناشر مکتبہ دار السلام(۳۷۸)
’احسن البیان‘ کی تحسین کے حوالے سے خطیب الاسلام کا لکھا گیا خط(۸۵)
حافظ صاحب سے ملاقات کی غرض سے خطیب الاسلام کا لکھا گیا خط(۸۸)
حافظ صاحب کو بھیجے گئے تحائف کی اطلاع میں خطیب الاسلام کا لکھا گیا خط(۹۰)
۲۰۰۱:انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان’دہشت گردی، اسلامی ممالک کو در پیش چلنج‘ کراچی(۱۴۵)
’فضائل عشرہ ذو الحجہ اور احکام و مسائل عید الاضحیٰ‘ناشر مکتبہ دار السلام(۳۴۲)
’رمضان المبارک:فضائل ، فوائدو ثمرات ، احکام و مسائل‘ناشر مکتبہ دار السلام(۳۴۴)
’توحید اور شرک کی حقیقت قرآن و سنت کی روشنی میں‘ناشر مکتبہ دار السلام(۳۴۵)
’زکوۃ ،عشر اور صدقۃ الفطر : فضائل ، احکام و مسائل‘ناشر مکتبہ دار السلام(۳۸۵)
۲۰۰۲:’رسومات محرم الحرام اور سانحہ کربلا‘ ناشر مکتبہ دار السلام (۳۷۱)
۲۰۰۵:’معانی القرآن الکریم‘ ( لفظ لفظ رواں اردو ترجمہ ) ناشر مکتبہ دار السلام(۳۳۳)
۲۰۰۶:’تفسیر سورہ فاتحہ‘ ناشر مکتبہ دار السلام(۳۳۷)
’واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات ایک تحقیقی جائزہ‘ ناشر مکتبہ دار السلام(۳۵۹)
’عظمت حدیث‘ناشر مکتبہ دار السلام(۳۷۹)
۲۰۰۷:’ترجمہ و تفسیر تیسواں پارہ‘ ناشر مکتبہ دار السلام(۳۳۹)
’ایک مجلس میں تین طلاقیں اور اس کا شرعی حل‘ ناشر مکتبہ دار السلام(۳۴۷)
’حقوق و فرائض: پر امن اور خوبصورت معاشرے کی بنیاد‘ناشر مکتبہ دار السلام(۳۷۵)
’اسلامی آداب معاشرت:صحیح احادیث کی روشنی میں‘ناشر مکتبہ دار السلام(۳۷۶)
’مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں‘ناشر مکتبہ دار السلام (۳۸۱)
۲۰۱۰:’مسئلہ رؤیت ہلال اور۱۲؍ اسلامی مہینے‘ناشر مکتبہ دار السلام(۳۷۳)
۲۰۱۲:’اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت‘ناشر ام القریٰ پبلی کیشنز(۳۴۸)
۲۰۱۳:’بارات اور جہیز کا تصور : مفاسد اور حل‘(۳۵۵)
۲۰۱۵:’فتنہ غامدیت ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘ناشر دار ابی الطیب(۴۳۲)
۲۰۱۶:’حقوق مرداں حقوق نسواں : اسلام کی روشن تعلیمات کی روشنی میں‘ناشر المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر(۳۸۴)
سفر حج(۲۰)
۲۰۱۹:’مولانا امین احسن اصلاحی: اپنے حدیثی و تفسیری نظریات کی روشنی میں‘ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر(۳۱۶)
’فکر فراہی اور اس کے گمراہ کن اثرات : ایک علمی و تحقیقی جائزہ‘ ناشر المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر(۳۶۹)
۲۰۲۰:سفر آخرت سے۲۰ دن قبل۲۱/ جون کو دکتور عبدالرحمن فریوائی سے فون پر ’خلافت و ملوکیت ۔۔۔‘ کے عربی ترجمہ کی طباعت کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو۔(۵۱)
۹/جولائی کو سخت بخار کی وجہ سے ’مفصل تفسیر احسن البیان مع الافادات و الاضافات‘ کا کام رک گیا جو سورہ بنی اسرائیل آیت۷۰ تک مکمل ہو پایا تھا ۔(۱۵۳)
۱۲/جولائی بروز اتوار رات۱۲ بج کر بیس منٹ پر یہ ستارہ داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے غروب ہوگیا۔(۱۵۵)
۱۳/جولائی بروز پیر بعد نماز ظہر مرکز اہل حدیث لارنس روڈ ، لاہور میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔(۱۵۵)

آپ کے تبصرے

3000