شیخ عبدالسلام مدنی رحمہ اللہ

کاشف شکیل شعروسخن

آہ شیخ عبدالسلام

قابلِ صد احترام


خادم خیر الانام

نیک سیرت، نیک نام


پاک باز و خوش خصال

علم میں عالی مقام


درس اور تدریس میں

کرتے تھے وہ صبح و شام


اس صدی کے آنجناب

تھے محدث اور امام


تھا مہینہ ساتواں

اور سولہویں تھی شام


دو ہزار اٹھارہ سن

اور “ٹکریا” کا مقام


حکمِ رب سے آپ کو

موت کا آیا پیام


اس مبارک زیست کا

ہو گیا یوں اختتام


ہم‌ کو کہہ کر الوداع

چل دیے دار السلام


ہے کسے حاصل بھلا

دار فانی میں دوام؟


ان کی ساری کاوشیں

رب کرے مقبول عام


رب کرے فردوس میں

نعمتیں ان پر تمام


میں ہوں کاشف غمزدہ

پی کے فرقت کا یہ جام


رحمۃُ اللٰہِ علیہ

والصلاۃ والسلام


1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
Dr Abdul Karim Salafi Alig

ما شاء اللہ
اچھا لکھا ہے بھائی کاشف شکیل صاحب نے
اللہ تعالیٰ آپ کو خوب ترقیوں سے نوازے….
آپ کے کلام میں مزید سوز پیدا ہو… آمین
حیاکم اللہ خیرا