بزدل مؤمن

شمس الرب خان ادبیات

قائد ملت شیروانی صاحب اپنے دفتر میں بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے. ان کے ساتھ ان کا سکریٹری بھی تھا. شیروانی صاحب جلدی جلدی چینل بدل رہے تھے. تقریبا سبھی چینلوں پر پورے ملک میں ہونے والے مظاہروں کو دکھایا جا رہا تھا. ایک چینل پر ٹھہر گئے. اس چینل کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ حکومت کے اشاروں پر ناچتا ہے. چینل کا اینکر کچھ مظاہرین سے بات کر رہا تھا. اس نے سوال کیا:
اگر مظاہرہ کرنا کوئی نیک کام ہوتا تو کیا قائدین مظاہروں میں حصہ نہ لیتے؟
وضع قطع سے مذہبی دکھائی دینے والے ایک لڑکے نے جواب دیا:
سنیے، ایک مرتبہ ہمارے نبی سے پوچھا گیا کہ کیا مؤمن بزدل ہو سکتا ہے؟ آپ نے جواب دیا: ہاں، مؤمن بزدل ہو سکتا ہے.
شیروانی صاحب بے چین ہوکر پہلو بدلنے لگے. سکریٹری نے ان کی جانب سوالیہ نظروں سے دیکھا. شیروانی صاحب نے نظریں چراتے ہوئے انتہائی مدھم آواز میں کہا:
یہ حدیث ضعیف ہے.

1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
محمد ایوب خان

Bhai kitne logon ko pyasa rakhein ge ?
Sherwani Sahab ne jo Kaha Sahi
tha ya Nahi ?

Ye alag baat hai ki aap Apne paigham pahunchane me alhamdulillah kamiyab hain