ہدایت سے گمراہی تک کا سفر

ابو احمد کلیم الدین یوسف متفرقات

مختار بن ابی عبید الثقفی کے نام سے مسلمانوں کی اکثریت واقف ہے، یہ شخص جھوٹا بدبخت تھا، مگر اسے رب العالمین کی حکمت کہیں کہ یہ ایک جلیل القدر صحابی ابو عبید بن مسعود الثقفی رضی اللہ عنہ کا بیٹا تھا جو جنگ ’جسر‘ میں شہید ہوئے تھے، نیز اس شخص کے مراسم عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بہت گہرے اور اچھے تھے، کیوں کہ اس کی بہن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی زوجیت میں تھیں، اس شخص کی شروعات بڑی اچھی تھی، اہل فضل وخیر میں شمار کیا جاتا تھا، پھر اس کے اندر خوارج کی صفت پیدا ہوئی، پھر یہ زیدی ہوگیا، پھر رافضی بنا اور اخیر میں نبوت کا دعوی کر بیٹھا۔قبحہ اللہ
معلوم یہ ہوا کہ ’پدرم سلطان بود‘ کے نعرے سے کچھ نہیں ہوتا اور نہ ہی حسب ونسب کسی کام کا ہوتا ہے، کیوں کہ ’’من بطأ به عمله لم يسرع به نسبه‘‘ یعنی اگر عمل پر ’صالح‘ کی مہر نہیں لگی ہو تو نبی کے بیٹے اور بیوی کو بھی ہلاکت کے گڑھے میں ڈال دیا جاتا ہے جیسا کہ نوح علیہ الصلاۃ والسلام کا بیٹا اور نوح اور لوط علیہما الصلاۃ والسلام کی بیویاں،تو پھر صحابہ کے غیر صالح بیٹے کی کیا حیثیت؟
اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے دعا کیا کرتے تھے:’’يا مُقلِّبَ القلوبِ ثبِّت قلبي على دينِكَ‘‘( اے دلوں کے پھیر نے والے رب دو جہاں میرے دل کو تو اپنے دین پر ثابت رکھ) جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کثرت کی وجہ پوچھی گئی تو آپ نے فرمایا: انسانوں کا دل اللہ رب العالمین کی دو انگلیوں کے درمیان ہے وہ جس کے دل کو چاہتا ہے ہدایت پر قائم رکھتا ہے اور جسے چاہتا ہے گمراہی پر ڈال دیتا ہے۔
خلاصہ کلام یہ کہ اپنے ایمان وعمل صالح پر غرور اور اترانے سے بچنا چاہیے، بلکہ رب العالمین سے ہر دم ایمان اور عمل صالح کی توفیق مانگنا چاہیے اور دین پر دائمی ثبات قدمی کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔
واللہ اعلم بالصواب

4
آپ کے تبصرے

3000
2 Comment threads
2 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
3 Comment authors
newest oldest most voted
فاروق عبد الله نراین پوری

جزاک اللہ خیرا
بہت ہی عمدہ نصیحت
اللہ تعالی ہمیں دونوں جہاں میں کامیاب کرے

أبو أحمد كليم الدين يوسف

وأنتم فجزاكم الله خيرا وبارك فيكم

ایم رحمن ذھبی

رفع اللہ قدرکم فی الدنیا والاخرۃ ونفع اللہ بکم الاسلام والمسلمين

أبو أحمد كليم الدين يوسف

آمين. جزاكم الله خيرا وبارك فيكم