عبدالوحید عبدالقادر سلفی

نام:
عبدالوحيد ابن عبدالقادر

قلمی نام :
ابوعفاف
أبوعفاف عبدالوحيد حجازی
عبدالوحيد عبدالقادر سلفی ریاضی

پیدائش:
24/11/1984
مقام پیدائش : ممبئی
آبائی  مقام: امہوا، پوسٹ:کونڈرا گرانٹ،  تھانہ: نوگڑھ، ضلع: سدھارتھ نگر

تعلیم:
ابتدائی تعلیم: علاقے کے مکتب میں،

متوسطہ: دارالعلوم ششہنیاں، الیدہ پور سدھارتھ نگر
ثانویہ تا فضیلت: جامعہ سلفیہ بنارس
مولوی عالم اور فاضل: جامعہ سلفیہ بنارس
جامعۃ الملک سعود ریاض سے: معہد اللغۃ العربیہ، کلیہ التربیۃ اور کلیۃ اللغات والترجمۃ میں تعلیم حاصل کیا انگلش عربک ٹرانسلیشن میں B. A کورس بھی مکمل کیا.
یوپی بورڈ سے: منشی، مولوی، عالم، فاضل
جامعہ اردو علیگڑھ سے: ادیب، ادیب ماہر اور ادیب کامل

مصروفیات:
جامعہ دار السنہ، شیریور، ضلع اڈپی، کرناٹک میں تدریس،
دو ماہی مجلہ نداء السنہ کا مدیر،
ترجمہ نگاری، مضمون نگاری اور مطالعہ وغیرہ

معروف قلمی خدمات (مقالات و کتب):
کتاب: مذکراتی فی السعودیۃ (مطبوع) ،
الاستراتيجية الوقائية لحقوق الإنسان  انگلش سے ترجمہ (غیر مطبوع)،
الأمن الفكري وأثره على الشباب (ریسرچ پیپر)،
التدخين وآثاره السيئة على الفرد والمجتمع  (ریسرچ پیپر)،
المسلمون حول العالم ومسلمو الهند خصوصا (ریسرچ پیپر)
اس کے علاوہ بہت سارے اردو عربی مقالات مثلاً  أيادي خفية وراء الفتن  (نشر فی صوت الأمة)،   الأمن الفكري (نشر في صوت الأمة) لماذا يكرهون السعودية؟، سعودی عرب شازشوں کے نرغے میں،  داعش، سعودی عرب اور علماء سعودیہ کا موقف، صحراء عرب میں علم کا مینار جامعۃ الملک سعود، اسباب زوال امت، یورپ و امریکہ میں مساجد اور دعوہ سنٹرز اور سعودی عرب کا کردار، مسلم ممالک میں الحاد کا فتنہ، جمہوریت، مسلم مسائل اور ہم اور ان کے علاوہ بہت سے مقالات و مضامین جو مجلہ افکار عالیہ، استدراک اور مجلہ نداء السنہ وغیرہ میں شائع ہوچکے ہیں الحمدللہ

پسندیدہ قلم کار:
عربی میں: ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری، لطفی منفلوطی، العقاد، علی طنطاوي، احمد امین، مصطفی صادق الرافعي، علی حسن الندوي شکیب ارسلان عبدالرحمن العشماوي، راشد عبدالرحمن سابق مدیر صحیفۃ الشرق الأوسط وغیرہ،
اردو میں:  مولانا آزاد، آغا شورش کاشمیری، عبدالماجد دریابادی، اسحاق بھٹی، عبدالمعید سلفی مدنی، ابن احمد نقوی اور بھی بہت سارے قلمکار اور کالم نگار وغیرہ
انگلش میں کوئی فکس نہیں بس کلدیپ نیر کے کالمز،
ششی تھرور کی تحریریں بطور خاص پڑھ لیتا ہوں
پسندیدہ کتابیں:
سیرت کے موضوع پر لکھی کتابیں، تاریخ، قرآنیات، حالات حاضرہ اور کریٹیو اور ابداعی تحریریں زیادہ پسند ہیں. انکے علاوہ  شیخ الاسلام ابن تیمیہ کا پورا علمی سرمایہ (میرے علم میں پوری تاریخ انسانیت میں اتنا نبض شناس، قابل اور ہمہ گیر شخصیت کا حامل عالم باستثناء انبیاء کرام کوئی پیدا نہ ہوا)  ابن القیم کی کتابیں، منفلوطی کی کتابیں، علی طنطاوي کی شاہکار، احمد امین کی تحریریں، شیخ عثیمین اور شیخ صالح الفوزان کی کتابیں، مولانا آزاد کے شہ پارے، اسحاق بھٹی کی تحریریں اور منھج سلف و تاریخ اہل حدیث پر لکھی گئیں تمام کتابیں

رہائش:
Jamia Darussunnah, Muslim Mohalla,
Shiruru-576228, District: Udupi, Karnataka

رابطہ:

waheedkhan24@gmail.com

8310563544

8431837478



تعارف