اشاریہ مضامین جناب فاروق عبد اللہ نراین پوری صاحب-۲۰۱۸/۲۰۲۰

ابوالمیزان منظرنما

کچھ قلم کاروں کو جب اپلوڈشدہ مضمون لنک کے بجائے ’ناقابل اشاعت‘ کا جواب بھیجا جاتا ہے تو بہت ناراض ہوکر پوچھتے ہیں: وجہ؟
جواب میں صرف “فری لانسر کے معیار کا نہیں ہے” اکثر مطمئن نہیں کرتا۔ ذرا اور ناراض ہوکر دوبارہ پوچھتے ہیں: فری لانسر کا معیار کیا ہے؟
اس سوال کا ایک عام جواب تو یہ ہوگا کہ فری لانسر پر شائع ہونے والے مضامین ہی اس کا معیار ہیں۔
مگر جو حضرات کم پڑھتے ہیں اور بہت زیادہ لکھنا چاہتے ہیں ان کے لیے ایک خاص اور آسان جواب بھی ہے۔ انھیں فری لانسر کا معیار جاننے کے لیے جناب فاروق عبد اللہ نراین پوری صاحب کے مضامین پڑھ لینا چاہیے۔
دراصل جو کم پڑھتے ہیں انھیں تبصراتی اور تاثراتی مضامین نہیں لکھنا چاہیے، زبان وبیان کے نقائص کے ساتھ مبتدیانہ بلکہ طفلانہ خیال آرائی ان کے مضامین میں جابہ جا در آتی ہے۔ اسی لیے مجبورا ’ناقابل اشاعت‘ کہنا پڑتا ہے۔
حالانکہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی فری لانسر کی طرح کسی نے نہ ہوگی۔ بہت سارے ’ناقابل اشاعت‘ مضامین کو محض لکھنے والے کی ہمت بڑھانے کے لیے فری لانسر میں جگہ دی گئی ہے، ابن کلیم صاحب گواہ ہیں۔
محترم فاروق صاحب کے دو مضامین ۲۰۱۸ میں شائع ہوئے تھے، وہ مضامین خود انھوں نے بھیجے تھے یا کسی اور کے توسط سے آئے تھے مجھے اس کا علم نہیں ہے۔ ۲۰۱۹ میں محترم کا کوئی مضمون شائع نہیں ہوا اس اعتبار سے غالب گمان یہی ہے کہ کسی اور ذریعے سے ہی ان کے مضامین موصول ہوئے ہوں گے۔
البتہ فری لانسر پورٹل کے اجراء کے ٹھیک دو سال بعد یکم مارچ ۲۰۲۰ سے محترم ایسے جڑے کہ ۲۰۲۰ میں ان کے کل ۳۸ گراں قدر علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے، اس طرح کل ملاکر ۴۰ مضامین ہوتے ہیں جن کی فہرست تاریخ اشاعت اور لنک کے ساتھ درج ذیل ہے۔
ادارہ فری لانسر جناب فاروق عبداللہ نراین پوری صاحب کا اس اہم قلمی تعاون کے لیے بے حد شکرگزار ہے اور دعاگو بھی کہ اللہ رب العزت ان کے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے، تمام امت بالخصوص علماوطلبا کے لیے مفید بنائے، انھیں اپنے علم کی موتیاں بکھیرنے اور ہمیں استفادہ وعمل کی توفیق دے۔ آمین
۲۰۲۰
(۱)فنگر پرنٹ(۲۷؍دسمبر۲۰۲۰)

(۲)عربی عبارتوں کی افہام وتفہیم کے لیے بعض معتمد عربی ڈکشنریاں(۲۲؍دسمبر۲۰۲۰)

(۳)کیا ابن جریر طبری شیعی تھے؟(۱۳؍دسمبر۲۰۲۰)

(۴)ایک ہی نام کے مصنفین جن میں تفریق کرنا مشکل ہوتا ہے(۶؍دسمبر۲۰۲۰)

(۵)اہل بدعت کی ہم نشینی کا حکم(۳۱؍نومبر۲۰۲۰)

(۶)خِطَّۃ البحث یا خُطَّۃ البحث؟(۲۵؍نومبر۲۰۲۰)

(۷)صحیح بخاری کے ساتھ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کا قلبی لگاؤ(۲۴؍اکتوبر۲۰۲۰)

(۸)سلف صالحین کے نزدیک لفظ ”اہل حدیث“ کا معنی ومفہوم(۱۲؍اکتوبر۲۰۲۰)

(۹)نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم شکل چند خوش نصیب حضرات(۸؍اکتوبر۲۰۲۰)

(۱۰)ایک کم عمر شارح صحیحین(۱؍اکتوبر۲۰۲۰)

(۱۱)مصافحہ کے بعد ”یغفر الله لنا ولکم“ کہنے کی شرعی حیثیت(۲۰؍ستمبر۲۰۲۰)

(۱۲)کیا بندش وحی کے زمانے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کشی کی کوشش کی تھی؟(۱۶؍ستمبر۲۰۲۰)

(۱۳)کم سے کم وقت میں کتب ستہ ختم کرنے کا آسان طریقہ(۱۴؍ستمبر۲۰۲۰)

(۱۴)کتب زوائد کی تاریخ اور”المطالب العالیہ“ کا مختصر تعارف(۱۲؍ستمبر۲۰۲۰)

(۱۵)کتب الخَتم والافتتاح(۵؍ستمبر۲۰۲۰)

(۱۶)علامہ صغانی: متحدہ ہندوستان کا ایک راویِ صحیح بخاری(۳؍ستمبر۲۰۲۰)

(۱۷)علامہ دمامینی: ایک ہندوستانی شارح بخاری(۳۰؍اگست۲۰۲۰)

(۱۸)کتب ستہ کے متعلق علامہ ابن الملقن کی خدمات(۲۶؍اگست۲۰۲۰)

(۱۹)حدیث ”تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِأَرْبَعٍ“ کا صحیح معنی ومفہوم(۱۳؍اگست۲۰۲۰)

(۲۰)کیا حج وعمرہ کی قبولیت قبر نبوی کی زیارت پر موقوف ہے؟(۴؍اگست۲۰۲۰)

(۲۱)بطور احتیاط دو دن صوم عرفہ رکھنے کا حکم(۲۹؍جولائی۲۰۲۰)

(۲۲)وضو میں ناک اور منہ میں پانی ڈالنے کا طریقہ(۱۴؍جولائی۲۰۲۰)

(۲۳)حدیث ”خراب الہند من الصین“ کی تحقیق(۲۳؍جون۲۰۲۰)

(۲۴)حاملہ اور مرضعہ پر روزہ ترک کرنے کی صورت میں قضا ہے یا فدیہ؟-چھٹی اور آخری قسط (۱۰؍جون۲۰۲۰)

(۲۵)حدیث «إن الله وَضَعَ… وعن الحامِل أو المُرْضِعِ الصَّومَ» میں دلالت اقتران کی حیثیت-پانچویں قسط (۸؍جون۲۰۲۰)

(۲۶)حاملہ ومرضعہ کے متعلق ابن عباس رضی اللہ عنہ کے اثر کی تخریج-چوتھی قسط (۴؍جون۲۰۲۰)

(۲۷)صومِ حاملہ و مرضعہ کے متعلق ابن عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی تخریج-تیسری قسط (۳؍جون۲۰۲۰)

(۲۸)کیا مسئلہ صومِ حاملہ ومرضعہ کی کسی صورت پر علما کا اجماع ہے؟-دوسری قسط (۱؍جون۲۰۲۰)

(۲۹)حاملہ ومرضعہ کو کب روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے؟-پہلی قسط (۳۱؍مئی۲۰۲۰)

(۳۰)کیا ابن عباس اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حاملہ اور مرضعہ کو روزہ قضا کرنے کا حکم دیا تھا؟ (۱۹؍مئی۲۰۲۰)

(۳۱)ماہ رمضان اور لوگوں میں پائے جانے والے بعض وسوسے(۲۱؍اپریل۲۰۲۰)

(۳۲)کہیں ہم الحادی ذہنیت کے شکار تو نہیں ہو رہے؟(۱۸؍اپریل۲۰۲۰)

(۳۳)کیا عیسی علیہ السلام کو حجرۂ عائشہ صدیقہ میں دفن کیا جائے گا؟(۱۵؍اپریل۲۰۲۰)

(۳۴)کتاب الخیل لابی عبیدہ معمر بن المثنی کا مختصر تعارف(۱۲؍اپریل۲۰۲۰)

(۳۵)”مصنف عبد الرزاق“ کا مفقود حصہ اور اس میں موجود نور نبوی پر دلالت کرنے والی”حدیث جابر“ کی حقیقت(۹؍اپریل۲۰۲۰)

(۳۶)قبر رسول کے پاس استغفار کی شرعی حیثیت(۴؍اپریل۲۰۲۰)

(۳۷)کیا مدینہ طیبہ میں کورونا وائرس داخل نہیں ہو سکتا؟(۲۱؍مارچ۲۰۲۰)

(۳۸)استاد محترم قاری نثار احمد فیضی رحمہ اللہ: کچھ یادیں کچھ باتیں(۱؍مارچ۲۰۲۰)

۲۰۱۸
(۳۹)کرسمس کی مبارکبادی(۲۵؍دسمبر۲۰۱۸)

(۴۰)عاشورہ کا روزہ کب رکھیں؟(۱۸؍ستمبر۲۰۱۸)

4
آپ کے تبصرے

3000
4 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
4 Comment authors
newest oldest most voted
Saad ahmad

بہت عمدہ، شیخ نرائن پوری، اللہ آپ کے علم میں برکت دے اور قوم و ملت کا خاصہ کام آپ سے لےلے.

نسيم سعيد

ماشاء الله
بارك الله فيكم ونفع بكم الإسلام والمسلمين

عبد السلام بن صلاح الدین

ما شاء اللہ ـــ زبردست
تقبل الله الجهود و جعلها في موازين حسنات الشيخ النراين فوري

عبدالقدیر عبدالعزيز الجامعی

ماشاء الله تبارك الله
شیخ محترم کے زبان و قلم سے ہمیں مستفيد ہونے کی توفیق دے اور اللہ تعالیٰ شیخ سے خوب خوب دین کی خدمت لے اور اسے شیخ کے لئے آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے آمین تقبل یا رب العالمین