فاروق عبداللہ نراین پوری

نام:

فاروق عبد اللہ بن محمد اشرف الحق

قلمی نام:

فاروق عبد اللہ نراین پوری

پیدائش (تاریخ و مقام):

29/9/1986

ناراین پور، صاحب گنج، بہار (موجودہ جھارکھنڈ)

تعلیم:

معہد ابی بکر صدیق گمانی، صاحب گنج، جھارکھنڈ (چار سال)، جامعہ اثریہ دار الحدیث مئو، یوپی (دو سال)، جامعہ اسلامیہ سلفیہ عبد اللہ پور، صاحب گنج، جھارکھنڈ (ایک سال)، جامعہ اسلامیہ فیض عام مئو، یوپی (پانچ سال، 2007 میں فراغت)، جامعہ اسلامیہ دریاباد، سنت کبیر نگر، یوپی (کلیۃ الحدیث میں ایک سال)، جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ، کلیۃ الحدیث الشریف (بی اے، ایم اے، وپی ایچ ڈی –جاری-)

مصروفیات:

فی الحال جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ میں مرحلہ دکتوراہ میں زیر تعلیم ۔
اور جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ کے ایک تعلیمی شعبے وحدۃ تعلیم اللغہ العربیہ لغیر الناطقین بہا میں گزشتہ تین سال سے بحیثیت مدرس۔

معروف قلمی خدمات (مقالات و کتب):

مطبوعہ کتب:

(1) تحفۃ الخطیب، (2) بغیۃ اہل الحاجہ فی بیان عدد التسلیم فی صلاۃ الجنازہ، (3) کشف الاسرار عما یورد المحدثون فی کتبہم من ضعاف الاخبار

غیر مطبوعہ کتب:

(1) ارشاد الساری شرح صحیح البخاری للقسطلانی – تحقیق ودراسہ (ماجستیر کا رسالہ)
(2) قرۃ العینین فی بیان ان رفع الیدین غیر ثابت بعد دفن عبد اللہ ذی البجادین
اس بحث پر پورے سعودی عرب میں خاکسار نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور حکومت سعودی عرب کی طرف سے پچاس ہزار ریال اور گولڈ میڈل بطور انعام حاصل کیا تھا۔
(3) ارشاد الازواج الی ہدی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی النکاح والزواج
اس بحث پر خاکسار نے مدینہ طیبہ کے طلبہ کے مابین پہلی پوزیشن اور بارہ ہزار ریال بطور انعام حاصل کیا تھا۔
(4) الاحادیث الواردہ فی عاشوراء المحرم دراسہ حدیثیہ وفقہیہ
(5) الاحادیث الواردہ فی صلۃ الارحام وقطیعتہا دراسہ حدیثیہ
(6) الاحادیث الواردہ فی عقوبۃ شارب الخمر دراسہ حدیثیہ
اس کے علاوہ اردو زبان میں متعدد مجلوں میں متعدد مضامین شائع ہو چکے ہیں۔

پسندیدہ قلم کار:

شیخ الاسلام ابن تیمیہ، ابن القیم، ابن حجر، ابن عثیمین، بکر ابو زید، محمد ناصر الدین البانی، حافظ صلاح الدین یوسف، مولانا آزاد رحمہم اللہ۔

پسندیدہ کتابیں:

قرآن کریم، مذکورہ قلمکاروں کی عمومی کتابیں

رہائش:

مدینہ طیبہ، سعودی عرب

رابطہ:

00966530162505
farooquefaizi@gmail.com



تعارف